◷

شہید سید حسن نصراللہ کا یوم شہادت، تجدید عہد کا دن

27 ستمبر 2026

 ایک ممتاز عرب مبصرنے شہید سید حسن نصراللہ کے یوم شہادت کو یوم تجدید عہد قرار دیا ہے

 ممتاز عرب تجزیہ نگار، سامر کرکی نے شہید سید حسن نصراللہ کی شہادت کی دوسری برسی پر العہد نیوزچینل سے گفتگو میں، کہا کہ یہ تجدید عہد اور اعلان وفاداری کا دن ہے۔

 انھوں نے کہا کہ لبنان اس وقت فیصلہ کن جنگ کے مرحلے سے گزر رہا ہے اور تحریک استقامت حزب اللہ استواری اور ثابت قدمی کے ساتھ ڈٹی ہوئی ہے۔

اس عرب تجزیہ نگار نے کہا کہ حزب اللہ نے صیہونی دشمن کے مقابلے میں استقامتی دیوارکھڑی کردی ہے اور جنگ پر حزب اللہ کا کنٹرول ہے۔  

 سامر کرکی نے کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ کی شہادت کی برسی کے پروگراموں میں وسیع شرکت، خود لبنانی عوام اور ملک کے لئے اہمیت رکھتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے