◷

پیجر کی نمائش پر اقوام متحدہ کا ردعمل

26 ستمبر 2026

اقوام متحدہ کے ترجمان نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم سے جنرل اسمبلی کے احترام کا مطالبہ کیا ہے

جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں صیہونی حکومت  کے وزیر اعظم کی جانب سے ایک پیجر کی نمائش پر اقوام متحدہ کے ترجمان نے تنقید کی ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے اپنی پریس کانفرنس میں، جنرل اسمبلی میں تقریر کے دوران، صیہونی وزیر اعظم کی پیجر دکھانے کی حرکت پر کہا ہے کہ جنرل اسمبلی کی حیثیت اور شان کا خیال رکھا جائے۔

یاد رہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں اپنی تقریر کے دوران ، ایک پیجر دکھا کر، 2024 میں اپنی حکومت کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی طرف اشارہ کیا تھا۔

  اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے نتن یاہو کی اس حرکت پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جگہ سے تقریر کرنے والے عالمی رہنما، اس جگہ کا احترام مد نظر رکھیں۔  

قابل ذکر ہے کہ مبصرین نے جنرل اسمبلی میں تقریر کے دوران پیجر دکھانے کی نتن یاہو کی حرکت کوتوہین آمیز اور اشتعال انگیزاقدام قرار دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ جس آلے کو  لبنان میں ہزاروں لوگوں کو قتل اور زخمی کرنے کے لئے استعمال کیا گیا، عالمی سفارتی پلیٹ فارم سے، کوئی اس کی نمائش کیسے کرسکتا ہے؟ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے