بحرین حکومت مخالفین قائدین کے خلاف کاروائی شروع
بحرینی حکومت نے متعدد ممتاز شیعہ علما کے مقدمات کو فوجداری عدالت میں بھیجنے کے بعد آج ان کی باقاعدہ سماعت شروع کر دی، جس میں قید علما کے ساتھ بیرون ملک مقیم مذہبی شخصیات بھی شامل ہیں۔
بحرین کی حکومت نے آج متعدد ممتاز شیعہ علما کے خلاف مقدمات کی سماعت کا آغاز کر دیا۔ یہ کارروائی ان کے مقدمات کو ملک کی اعلیٰ فوجداری عدالت میں بھیجے جانے کے بعد شروع کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ان مقدمات میں بحرین کی جیلوں میں قید علما کے علاوہ بیرون ملک مقیم بعض ممتاز شیعہ علما بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مقدمات کو عدالتی کارروائی کے بجائے فرقہ وارانہ نوعیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ آج اتوار کے روز اعلیٰ فوجداری عدالت میں ان مقدمات کی پہلی سماعت منعقد کی جا رہی ہے۔