وزیر اعظم پاکستان کا دورہ تہران
شہید رہبر انقلاب کی الوداعی رسومات میں پاکستانی وفد، وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی قیادت ميں شرکت کرے گا
پاکستان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم میاں شہبازشریف، شہید رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای (قدس سرہ) کی تدفین اور آخری رسومات میں شرکت اور آپ کو خراج عقیدت و احترام پیش کرنے کے لئے، کل تہران روانہ ہوں گے۔
پاکستان کے دفترخارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے آج اسلام آباد میں اپنی ہفتے وار پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ ” وزیر اعظم میاں شہباز شریف شہید رہبر انقلاب کی الوداعی رسومات کے موقع پر ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی حکومت اور عوام کی یک جہتی کا اعلان کرنے کے لئے، جمعہ 3 جولائی کو تہران روانہ ہوں گے۔
انھوں نے بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف تہران میں، شہید آیت اللہ العظمی سید خامنہ ای ( قدس سرہ) کی الوداعی رسومات میں شرکت اور آپ کو سرکاری طور پر خراج عقیدت و احترام پیش کریں گے۔