رہبر انقلاب کی شہادت کا سبب فلسطین کی حمایت ہے : محمد البخیتی
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے پولٹ بیورو کے رکن محمد البخیتی نے کہا ہے کہ آزادی فلسطین کے لئے شہید رہبر کی کوشش آپ کی شہادت کا اہم ترین محرک بنا ہے
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے پولٹ بیورو کے رکن محمد البخیتی شہید رہبر انقلاب کو خراج عقیدت و احترام پیش کرنے کے لئے ایران آنے والے مہمانوں میں شامل ہیں۔
انھوں نے ارنا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں اسلامی دنیا میں شہید رہبر انقلاب کی حیثیت اور امریکا و صیہونی حکومت کے ہاتھوں آپ کی شہادت کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ شہید رہبرکی حیثیت جغرافیائی اور سیاسی سرحدوں سے بہت بلند تھی۔
یمن کے سینیئرسیاسی رہنما محمد البخیتی نے کہا کہ شہید رہبر انقلاب، امریکی و صیہونی سامراج کے تسلط سے رہائی، آزادی اورعزت نفس کے لئے مجاہدت کرنے والی اقوام کے لئے، مجاہدت اورحریت پسندی کی علامت تھے ۔
انھوں نے کہا کہ شہید رہبر کا فکری وسیاسی نمونہ عمل بن جانا اور فلسطین کی آزادی کے لئے اپ کی مساعی ان اہم ترین عوامل میں سے ہے جو آپ کی شہادت کا محرک بنے ہیں۔