کراچی سے فرار 4 ڈاکو پولیس مقابلے میں مارے گئے

karachi.jpg

karachi.jpg

شہر قائد سے گاڑی چھین کر فرار ہونے والے 4 ڈاکو حیدرآباد میں پولیس مقابلے کے دوران مارے گئے۔ ڈی آئی جی حیدرآباد طارق دھاریجو نے کہا کہ ملزمان کراچی سے گاڑی چھین کر فرار ہو رہے تھے، رکنے کا اشارہ کیا تو اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں نے کراچی کے علاقے سچل سے ڈبل کیبن گاڑی چھینی، ڈرائیور کو یرغمال بنایا، ڈاکو نوجوان ڈرائیور عدنان کو ٹریکر کھلوانے کیلئے ساتھ لے کر جا رہے تھے، جالی پل کے قریب کرولا اور ڈبل کیبن گاڑی پہنچی تو پولیس قریب موجود تھی، پولیس نے ڈاکوؤں کو روکنا چاہا تو کرولا گاڑی کنکریٹ بیریئر سے ٹکرائی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ دوسری گاڑی میں موجود عدنان نے شور مچایا تو ڈاکوؤں نے اسے گولی مار کر سڑک پر پھینک دیا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا، مقتول عدنان مگسی کراچی بار سوسائٹی کا رہائشی تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کرولا کار چھوڑ کر ڈبل کیبن میں فرار ہوئے، سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب پولیس اور گینگ میں پہلا مقابلہ ہوا، گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے پولیس جامشورو پہنچی، جہاں مقابلے میں ڈاکو مارے گئے۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک کار لفٹر گروپ کراچی سے گاڑیاں چھین کر مختلف شہروں میں لے جاتا تھا، مقابلے میں گینگ لیڈر حیدرو مہرو بھی ہلاک ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے