افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

afg-vs-pak.jpg

afg-vs-pak.jpg

پاکستان ائیرفورس کی جانب سے افغانستان کے مختلف علاقوں میں حملوں کے بعد افغان حکومت نے کہا ہے کہ پاکستان نے اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے اور پاکستانی فوج نے کابل پر فضائی حملہ کیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق، افغان حکومت نے اعلان کیا کہ پاکستان نے ایک مارکیٹ پر بمباری کی، اور کابل کو نشانہ بنایا۔ افغان حکومت نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ہے اگر پاکستانی فوج نے کشیدگی میں اضافہ کیا تو نتائج کی ذمہ دار وہ خود ہوگی۔

افغان حکومت نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کی طرف سے افغان فضائی حدود کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ہمیں اپنی سرزمین کے دفاع کا حق حاصل ہے۔ افغان ذرائع نے گزشتہ رات اطلاع دی ہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں دو زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ سابق افغان صدر حامد کرزئی نے ایک پیغام میں کابل اور پکتیکا، خوست اور ننگرہار کے صوبوں پر پاکستان کے فضائی حملے کو بین الاقوامی قوانین اور افغان خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے