پنجاب حکومت نے’’رائٹ مینجمنٹ پولیس‘‘ کیلئے فنڈز جاری کر دیئے

n01219235-b.jpg

n01219235-b.jpg

حکومت نے مظاہروں اور دھرنوں کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ فساد پھیلانے،پُرتشدد مظاہروں کو کنٹرول کرنیوالی پولیس کی تشکیل آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے، پنجاب حکومت نے’’رائٹ مینجمنٹ پولیس‘‘ کیلئے فنڈز کا اجرا کر دیا ہے۔ رائٹ مینجمنٹ پولیس کو جدید گاڑیاں اور ٹروپ کیریئرز فراہم کرنے کیلئے 70 کروڑ جاری کئے گئے ہیں۔ پنجاب پولیس نے رائٹ مینجمنٹ پولیس میں 2 ہزار اہلکاروں کی نئی بھرتیوں کیلئے سمری صوبائی کابینہ کو بھجوا دی ہے۔ رائٹ مینجمنٹ پولیس کی نفری بڑھا کر احتجاجی مظاہروں پر مؤثر کنٹرول کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ رائٹ مینجمنٹ پولیس کی استعداد بڑھانے کیلئے خصوصی فنڈز اور سامان کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔ رائٹ مینجمنٹ پولیس دھرنوں، جلسوں و روڈ بلاک کی صورتحال میں فوری رسپانس فراہم کرے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے