لاہور اور کراچی سے حج پروازوں کا آغاز؛ اللہ کے مہمان حجاز مقدس روانہ

2638454-hajjflight-1715238295-446-640x480.jpg

کراچی: پاکستان سے حج پروازوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ لاہور اور کراچی سے اللہ کے مہمان حجاز مقدس کے لیے روانہ ہو گئے۔

قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کے قبل از حج آپریشن کے تحت لاہور سے پہلی حج پرواز پی کے 717 مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوئی، جس میں 329 عازمین حج سوار ہوئے۔ اس موقع پر پی آئی اے کے چیف پروجیکٹ آفیسر خرم مشتاق نے ضیوف الرحمن کو حجاز مقدس روانہ کیا۔پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 8 جون تک جاری رہے گا جبکہ بعد از حج آپریشن کا آغاز 17 جون سے ہو گا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے