شہباز شریف پاکستان کے 24 ویں وزیراعظم منتخب

2612404-shahbazsharifnationalassemblyspeechx-1709454988-272-640x480.jpg

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے ن لیگ کے صدر شہباز شریف کو پاکستان کا نیا وزیراعظم منتخب کرلیا۔اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو ساتھ ہی نعرے بازی بھی ہونے لگی۔ سنی اتحاد کونسل اور ن لیگی اراکین آمنے سامنے آگئے، چور چور اور جعلی مینڈیٹ نہ منظور کے نعرے لگائے جارہے ہیں جس سے ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا۔

جے یو آئی ف نے قائد ایوان کے انتخاب کا بائیکاٹ کیا اور اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ اختر مینگل نے اجلاس میں شرکت کی لیکن کسی کو ووٹ نہیں دیا۔ووٹنگ کے نتیجے میں مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار شہباز شریف قائد ایوان منتخب ہوگئے۔ انہیں 201 ووٹ ملے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب نے 92 ووٹ حاصل کیے۔نتائج کا اعلان ہونے کے بعد شہباز شریف ،نواز شریف اور آصف علی زرداری سے جاکر گلے ملے۔

مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی، استحکام پاکستان پارٹی، مسلم لیگ ق نے شہباز شریف کی حمایت کی۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب کی بلوچستان نیشنل پارٹی نے حمایت کی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے