اس جنگ کے بعد؛ ایران مزید طاقتور، اسرائیل مزید تنہاءتر اور امریکہ مزید کمزور تر ہوتا جائیگا، سابق قطری وزیراعظم

👇

حمد بن جاسم

سابق وزیراعظم، قطر

– اس بارے آخری سوال:

جنگ کے بعد ایران طاقتور ہو گا یا کمزور..؟؟

۔ طاقتور ہو گا.. سیاسی اعتبار سے.. اور عسکری اعتبار سے بھی طاقتور ہو جائے گا..

کیونکہ وہ اس جنگ سے بہت کچھ سیکھیں گے..

ممکنہ طور پر ہم بھی سیاسی اور فوجی اعتبار سے طاقتور ہو جائیں گے

کیونکہ توقع ہے کہ ہم بھی اس جنگ سے بہت کچھ سیکھیں گے!

اگر کوئی اس بحران، بلکہ یہ جنگ ہے بحران نہیں، سے نہیں سیکھتا اور اپنی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لئے اقدام نہیں کرتا.. تو اُس نے اپنی قوم اور اپنے اوپر پر ظلم کیا ہے..!

۔ اسرائیل اپنے منصوبے (گریٹر اسرائیل) کی پیشرفت میں مضبوط ہو گا یا مضمحل؟؟

۔ اسرائیل سیاسی اعتبار سے کمزور ہو گا..

کیونکہ یورپ میں اس وقت، اسرائیل اور اس کی حکومت کے قبضوں کے خلاف عوامی رائے عامہ اُبھر کر سامنے آ رہی ہے

امریکہ میں بھی.. اگر آپ اعداد و شمار کا جائزہ لیں.. حتی ڈیموکریٹ نمائندوں کے درمیان بھی کہ جو ہمیشہ ہی اسرائیل کے روایتی حامی رہے ہیں، نیز 40 سال سے کم عمر کے 60 فیصد امریکی بھی غزہ میں انجام پانے والے اقدامات کے خلاف ہیں

لہذا.. نیتن یاہو کی سیاست کے باعث عالمی سطح پر اسرائیل کے خلاف ایک بڑی تبدیلی رونما رہی ہے

اور اسرائیل درمیانی مدت اور طولانی مدت کے دوران.. شدید نقصان اٹھائے گا.. اپنی سیاستوں کے باعث.. !

سیاسی طور پر کمزور ہو گا.. لیکن عسکری اعتبار سے؟

عسکری اعتبار سے.. سیدھا سا قاعدہ ہے.. وہ (اسرائیلی) اپنی تمام مبینہ طاقت کے ہمراہ ایرانی میزائلوں کا نشانہ بنے ہیں..

وہ بھی ایسے میزائل کہ جو موجودہ ٹیکنالوجی کے اعتبار سے ایکسپائر ہو چکے تھے

آج سیاسی (عسکری) مساوات بدل چکی ہے..

آج 1 ہزار ڈالر کا ڈرون 40 لاکھ ڈالر کے میزائل پر بھاری ہے..

اور یہی وجہ ہے کہ میں اس بات پر زور دے رہا ہوں کہ ہمیں یہ سیکھنا چاہیئے کہ ہم کیسے اس جنگ کے بعد سیاسی و عسکری اعتبار سے طاقتور ہوں.. کیونکہ ٹیکنالوجی نے.. جنگی آپریشنز کی ماہیت کو مکمل طور پر بدل کر رکھ دیا ہے!

لہذا یہ نہیں کہا جا سکتا کہ چونکہ یہ حوادث پیش آئے ہیں.. (ہمیں روایتی اعتبار سے تعمیرات کرنی ہیں)

بلکہ ہمیں جدید علم کی بنیاد پر (انفراسٹرکچر کو) تعمیر کرنا ہو گا..!!

۔

502views

You may also like

Page 2 of 2

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے