حماس کا چند روز میں 15 اسرائیلی فوجی مارنے کا دعویٰ
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے چند روز میں 15 اسرائیلی فوجی مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے عسکری ترجمان القسام بریگیڈ کا کہناہےکہ اسرائیل کی 43 فوجی گاڑیاں تباہ کردیں اور 15 اسرائیلی فوجیوں کو مار گرایا۔القسام بریگیڈ کا دعویٰ ہے کہ حماس نے اسرائیل کے 4 فوجی ڈرون قبضے میں لے لیے اور تل ابیب پر بھی راکٹ حملے کیے گئے۔