◷

اعلیٰ ترین سطح کی جنگی آمادگی رکھتے ہیں

27 نومبر 2026

اعلیٰ ترین سطح کی جنگی آمادگی رکھتے ہیں/ دشمن کے مقابلے کے لیے ضروری منصوبندی کرلی ہے: ڈپٹی کمانڈر آپریشنز

ایرانی فوج کی زمینی فورس کے ڈپٹی کمانڈر آپریشنز نے مسلح افواج، بالخصوص زمینی فوج کی اعلیٰ جنگی آمادگی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کے خطرات کو سامنے رکھتے ہوئے ضروری منصوبہ بندی کرلی ہے اور ہم ہر قسم کے خطرے کا مقابلہ کرنے اور ملک کی سرحدوں کے دفاع کے لیے مکمل تیار ہیں۔

جمعہ کے روز ایرانی فوج کی زمینی فورس کے ڈپٹی کمانڈر آپریشنزبریگيڈیئر جنرل سیروس امان اللہی نے مسلح افواج، بالخصوص زمینی فوج کی آمادگی کے بارے میں کہا کہ اعلی عسکری قیادت کے احکامات کے مطابق، اس وقت زمینی فوج شمال مغرب سے لے کر ترکمانستان اور افغانستان کے ساتھ ملنے والی مشترکہ سرحدوں پر تعینات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے سے طے شدہ منصوبوں اور سامراجی طاقتوں کی شرپسندی کو مدنظر رکھتے ہوئے، حالات کے مطابق منصوبہ بندی کی گئی ہے اور ہم نے اپنی توانائيوں کا دائرہ ملکی سرحدوں کے طول و عرض سے تک پھیلا دیا ہے۔

زمینی فوج ڈپٹی کمانڈر آپریشنز نے زمینی فوج کے ہتھیاروں اور سازوسامان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم جدید ترین دستیاب ورژن استعمال کر رہے ہیں، جبکہ دفاعی اور آپریشنل یونٹوں کو بھی مطلوبہ سازوسامان فراہم کر دیا گیا ہے اور طے شدہ منصوبوں کے مطابق دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے عالمی سامراجی طاقتوں کی جانب سے زمینی جنگ  کے امکان اور ملک کی سرحدوں کی سلامتی و استحکام کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارے شہید رہبر، مسلح افواج کے کمانڈر انچیف اور فوجی  عہدیداروں نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ سرزمین، سرزمینِ کربلا اور شہداء کی سرزمین ہے۔ دوسری جانب دشمنوں نے انقلاب کے آغاز سے اب تک ہمارے ملک کے خلاف مختلف اقدامات اور سازشیں کی ہیں؛ آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ، پابندیوں اور دوسری و تیسری مسلط کردہ جنگ کے باوجود وہ خود جانتے ہیں کہ اب تک اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔

بریگیڈیئر جنرل امان اللہی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ مسلح افواج کی آمادگی، آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران حاصل ہونے والے تجربات،  مزاحمتی محاذ اور دوسری و تیسری مسلط کردہ جنگ کے تجربات اور سب سے بڑھ کر عوامی حمایت پر استوار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملکی سرحدوں کی جانب ملی آنکھ سے دیکھنے والے ہر دشمن کا آخری دم تک مقابلہ کریں گے۔دشمن بھی بخوبی جانتا ہے کہ یہ سرزمین، سرزمینِ کربلا ہے اور اسے اپنے مقاصد تک پہنچنے کے لیے ہماری لاشوں پر سے گزرنا ہوگا۔

انہوں نے ملک کی سلامتی برقرار رکھنے میں عوام کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر دشمن اب تک مختلف علاقوں میں زمینی کارروائی کرنے میں کامیاب نہیں ہوا تو اس کی وجہ ہمارے عزیز عوام کی موجودگی ہے۔ ہم شہداء کے خون پر یقین رکھتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہمیں شہداء کے راستے کو جاری رکھنا چاہیے۔ ہم آخری دم تک دشمن کو اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے اور ہر قیمت پر ملک کا دفاع کریں گے۔

بریگیڈیئر جنرل امان اللہی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے دوستوں اور دشمنوں کے لیے مسلح افواج کے پیغام سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ آزمائے ہوے کو آزمانا غلطی ہے۔

دوستوں کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کے  پیغام کے بارے میں انہوں نے کہا کہ دین اسلام کے احکامات، شہید رہبر اور امام خمینی رح کی سفارشات کی روشنی میں مظلوم کی آواز پر لبیک کہنا ہم اپنا دینی اور شرعی فریضہ سمجھتے ہیں۔

انہوں نے مختلف ممالک کے عوام کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل امان اللہی حتیٰ کہ بعض ممالک کے حکام کے موقف کے برخلاف عوام کی اکثریت حق کے ساتھ ہےکیونکہ قرآن کریم کا وعدہ ہے کہ حق کا محاذ ظلم پر غالب آئے گا اور فتح یاب ہوگا۔

ایرانی فوج کے ڈپٹی کمانڈر آپریشنز مزید کہا کہ یورپی ممالک، عرب ممالک اور مختلف علاقوں میں ہم دیکھتے ہیں کہ عوام، اظہارِ رائے کے حوالے سے جبر اور پابندیوں کا سامنا کرنے کے باوجود مظاہرے کرکے ایران کی حمایت اور پشت پناہی کا اعلان کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے