ایران کی فوجی حکمتِ عملی پہلے سے مختلف ہوگی، سردار شکارچی
مسلح افواج کے سینئر ترجمان نے خطے کی فوجی تبدیلیوں اور دشمن کے لئے نئے اچنبھوں کے امکان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ایران کی دفاعی اور فوجی حکمت عملیوں میں ماضی کے مقابلے میں بڑی تیدیلیاں آئی ہیں۔
مسلح افواج کے سینئر ترجمان، بریگیڈیئر جنرل پاسدار ابوالفضل شکارچی نے امریکہ اور عالمی استکباری محاذ کی طاقت کے زوال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: عالمی استکبار، خاص طور پر مجرم امریکہ اور صہیونی رجیم زوال اور انہدام کی ڈھلان پر ہیں، اور اسلامی جمہوریہ ایران اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کرتے ہوئے اس زوال کی رفتار کو تیز کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انھوں نے خطے کی فوجی تبدیلیوں اور دشمن کے لئے نئی حیرتوں کے امکان کے بارے میں کہا: دفاعی اور فوجی میدان میں ایران کی اگلی روشیں اور حکمتِ عملیاں ماضی سے مختلف ہوں گی، اور معلومات کی حفاظت کی ضرورت کی وجہ سے اس کی تفصیلات بیان نہیں کی جا سکتیں۔
مسلح افواج کے سینئر ترجمان نے امید ظاہر کی کہ مسلمان قوموں کی مزاحمت اور استقامت جاری رہے گی اور وہ خالص محمدی (صلی اللہ علیہ و آلہ) اسلام اور اہلِ بیت (علیہم السلام) کے مشن کا پرچم پوری دنیا میں لہرائیں گے۔



