◷

امریکا کی بڑی اکثریت اسرائیل سے ناخوش

9 نومبر 2026

اسرائیل امریکی حکومتوں کو جنگوں میں دھکیل رہا ہے، ایرانی وزیر خارجہ کا دعویٰ

امریکی شہری اسرائیل کی جانب سے امریکی انتظامیہ کو طویل اور مسلسل جنگوں میں الجھانے سے بیزار ہوچکے ہیں، بیان

 ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہیں کہ امریکا کی بڑی اکثریت اسرائیل سے ناخوش ہے۔

ان کے مطابق امریکی عوام اسرائیل کی جانب سے امریکی حکومتوں کو مسلسل جنگوں میں دھکیلنے سے تنگ آچکے ہیں۔

عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکی عوام اب مزید ایسی جنگیں نہیں چاہتے جن میں اسرائیل کی وجہ سے امریکا ملوث ہوتا رہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی شہری اسرائیل کی جانب سے امریکی انتظامیہ کو طویل اور مسلسل جنگوں میں الجھانے سے بیزار ہوچکے ہیں، امریکی عوام اب مزید یہ صورت حال برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں اور مشرقِ وسطیٰ کے عوام بھی مسلسل جنگوں سے تنگ آچکے ہیں۔

POTUS clearly recognizes that the vast majority of Americans are disgusted with Israel. Strikingly, he seems confused about why that’s the case.

Americans are evidently sick and tired of Israel bamboozling US administrations into Forever Wars. They had enough. So has our region. pic.twitter.com/3vihdkqiP7

— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) November 9, 2026

ایرانی وزیر خارجہ کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس تبصرے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکی عوام میں اسرائیل کے لیے شدید ناپسندیدگی پائی جاتی ہے۔

ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات میں اپنی جماعت کو ہونے والے نقصان کی وجوہات میں ایران جنگ، ایندھن کی بڑھتی قیمتوں اور اسرائیل مخالف جذبات کو بھی شامل کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے