◷

دیرینہ ایران پاکستان کے تعلقات

9 نومبر 2026

ایران اور پاکستان کے تعلقات کا آغاز ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کے عمل سے نہیں ہوا؛ یہ تعلقات حقیقی، گہرے اور دیرینہ ہیں۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے ایران اور پاکستان کے تعلقات کو حقیقی، پائیدار اور دیرینہ قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ایران اور امریکہ کے مابین ثالثی کے نتیجے میں قائم نہیں ہوئے۔

ایک سوال کے جواب میں کہ "کیا پاکستان اب بھی ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے لیے ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے؟ اس ثالثی میں پاکستان کے کلیدی کردار اور  اس حوالے پائی جانے والی حساسیت کے پیشِ نظر، ایران اور امریکہ دونوں کو پاکستان سے کچھ توقعات ہو سکتی ہیں۔ کیا اس بات کا خدشہ ہے کہ اگر مذاکرات بے نتیجہ رہے تو ایران اور پاکستان کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں؟

وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیں دو الگ الگ معاملات کے درمیان فرق کرنا چاہیے۔ ایران اور پاکستان کے تعلقات کا آغاز ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی سے نہیں ہوا؛ یہ تعلقات حقیقی، گہرے اور دیرینہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران وہ پہلا ملک تھا جس نے پاکستان کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا، اور گزشتہ چند دہائیوں کے دوران دونوں ممالک نے انتہائی مضبوط تعلقات قائم رکھے ہیں۔ مذاکرات کے لیے پاکستان کا بطور ثالث انتخاب دونوں ممالک کے مابین بہترین تعلقات کا براہِ راست نتیجہ تھا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اپنی جانب سے ثالثی بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔ تاہم، یہ بات قابلِ غور ہے کہ ماضی میں امریکہ نے اپنے بے جا مطالبات کی بنا پرثالثوں کی کوششوں کو ناکام بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان اور دیگر ثالثوں کی کوششوں کی قدر کرتے ہیں اور ہم نے ہمیشہ ایسے اقدامات میں کا خیر مقدم کیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ بین الاقوامی تنازعات کے حل کے لیے ثالثی ایک انتہائی مفید اور مؤثر طریقہ کار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے