چین نے سلامتی کونسل میں کہا ہے کہ طاقت کے استعمال سے پرہیز اور ایران کے ایٹمی حقوق کا احترام کیا جائے
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب نے مںگل کی رات سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں،ایران کے ایٹمی مسئلے میں متوازن طرزعمل کی ضرورت پر زوردیا ہے۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فوکونگ کہا کہ ایران کی جانب سے ایٹمی اسلحے کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی پابندی کے ساتھ ہی،پر امن مقاصد کے لئے،ایٹمی ٹیکنالوجی سے استفادے کے اسلامی جمہوریہ ایران کے حق کا احترام بھی کیا جائے۔
انھوں نے اسی کے ساتھ مطالبہ کیا کہ امریکا وعدہ کرے کہ آئندہ ایران کے خلاف طاقت کا استعمال نہیں کرے گا۔
سلامتی کونسل کا یہ اجلاس، جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرس کے گزشتہ اجلاس میں امریکا اور اس کے حامیوں کی جانب سے ایران کا ایٹمی مسئلہ سلامتی کونسل میں پیش کرنے کے اقدام کے بعد منعقد ہوا تھا۔
روس اور چین نے امریکا اور اس کے حامیوں کے اس اقدام اور اس مسئلے پر سلامتی کونسل کے اجلاس کی مخالفت کی تھی۔



