اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی وزیر خارجہ کے بے بنیاد دعووں کے جواب میں کہا ہے کہ حقائق میں تحریف، امریکی بد عہدی کو نہیں چھپا سکتی
ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے مارکو ربیو کے اس تازہ دعوے کے جواب میں کہ ایران نے سمجھوتے کے کئی مواقع گنوادیئے، کہا ہے کہ تاریخی حقائق ميں کو الٹا بیان کرکے عالمی رائے عامہ کے حافظے سے امریکی بد عہدیوں کی حقیقت مٹائی نہیں جاسکتی۔
انھوں نے ایران امریکا مذاکرات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایران نے جنگ کے خاتمے کی شرائط صراحت کے ساتھ بیان کردی ہیں اور فریق مقابل نے جو تجاویز پیش کی ہیں ان کا جواب بھی ثالثین کے ذریعے ارسال کردیا جائے گآ۔
انھوں نے ابنائے ہرمز کی سیکورٹی کے لئے عمان کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں کہا کہ دونوں ملکوں نے آبنائے ہرمز سے رفت وآمد کے لئے بہت اچھے مذاکرات کئے ہیں ۔
ترجمان وزارت خارجہ نے اسی کے ساتھ کہا کہ مدافعان وطن، سفارت کاری اور جنگ، دونوں میدانوں میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ،سرزمین ایران، اس کے مفادات اور قومی سلامتی کا ثابت قدمی کے ساتھ دفاع کررہے ہیں۔



