◷

روس، یوکرین، حملے روکنے کے لیے رضامند؟

12 اکتوبر 2026

ٹرمپ کا روس اور یوکرین کے درمیان توانائی تنصیبات پر حملے روکنے کے معاہدے کا اعلان

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےدعویٰ کیا ہےکہ روس اور یوکرین توانائی تنصیبات پر حملے روکنے کے لیے رضامند ہوگئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ روس اور یوکرین انرجی سیزفائر پر رضامند ہوگئے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان انرجی سیزفائر فوری نافذ العمل ہوگا۔

خبرایجنسی کا کہنا ہےکہ روس نے انرجی سیزفائر کی تصدیق نہیں کی جب کہ برطانیہ اور کینیڈا نے روس یوکرین انرجی سیزفائر کا خیرمقدم کیا ہے۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر زیلنسکی نے صدر ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین انرجی جنگ بندی کی حمایت کرتا ہے، روس کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے، یوکرین امریکا سے انرجی سیز فائر کی تفصیلات ملنے کا انتظار کررہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے