◷

امریکی وزیر خارجہ کو ایران کے ترجمان کا جواب

8 اکتوبر 2026

 اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی وزیر خارجہ کے بے بنیاد دعووں کے جواب میں کہا ہے کہ  حقائق میں تحریف، امریکی بد عہدی کو نہیں چھپا سکتی

  ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے مارکو ربیو کے اس تازہ دعوے کے جواب میں کہ ایران نے سمجھوتے کے کئی مواقع گنوادیئے، کہا ہے کہ تاریخی حقائق ميں کو الٹا بیان کرکے عالمی رائے عامہ کے حافظے سے امریکی بد عہدیوں کی حقیقت مٹائی نہیں جاسکتی۔

 انھوں نے ایران امریکا مذاکرات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایران نے جنگ کے خاتمے کی شرائط صراحت کے ساتھ بیان کردی ہیں اور فریق مقابل نے جو تجاویز پیش کی ہیں ان کا جواب بھی ثالثین کے ذریعے ارسال کردیا جائے گآ۔   

 انھوں نے ابنائے ہرمز کی سیکورٹی کے لئے عمان کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں کہا کہ دونوں ملکوں نے آبنائے ہرمز سے رفت وآمد کے لئے بہت اچھے مذاکرات کئے ہیں ۔

ترجمان وزارت خارجہ نے اسی کے ساتھ کہا کہ مدافعان وطن، سفارت کاری اور جنگ، دونوں میدانوں میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ،سرزمین ایران، اس کے مفادات اور قومی سلامتی کا ثابت قدمی کے ساتھ دفاع کررہے ہیں۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے