◷

غزہ جنگ طولانی ہونے میں نتن یاہو کا کردار

4 اکتوبر 2026

غاصب صیہونی حکومت کی پارلیمنٹ کنیسٹ کے الیکشن کے قریب جنگ غزہ کے طولانی ہونے میں نتن یاہو کے کردار کا انکشاف ہوا ہے

   ایسے وقت میں جب غاصب صیہونی حکومت کی پارلیمنٹ کنیسیٹ کے الیکشن میں ایک مہینے سے بھی کم وقت باقی بچا ہے،غزہ کی جنگ طولانی ہونے میں نتن یاہو کے کردار کا انکشاف ہوا ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے سابق اعلی عہدیدادر نیتزان آلون نے  سات اکتوبر کے حملوں کے موضوع پرایک آن لائن نشست میں کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کی پہلے ہی موافقت کرکے، زیادہ تعداد میں اپنے جنگی قیدیوں کو زندہ آزاد کراسکتا تھا۔      

 اس نے کہا کہ ہم جنگ مختصر کرکے سبھی اسرائیلی جنگی قیدیوں کو واپس لاسکتے تھے اور دونوں  طرف کے ہزاروں لوگوں کی جان بچاسکتے تھے۔

اس نے کہا کہ اس (تاخیر) میں   نتن یاہو کے سیاسی، نظریاتی اور اسٹریٹیجک اور شاید ذاتی رجحانات دخیل تھے۔  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے