غاصب صیہونی حکومت کی پارلیمنٹ کنیسٹ کے الیکشن کے قریب جنگ غزہ کے طولانی ہونے میں نتن یاہو کے کردار کا انکشاف ہوا ہے
ایسے وقت میں جب غاصب صیہونی حکومت کی پارلیمنٹ کنیسیٹ کے الیکشن میں ایک مہینے سے بھی کم وقت باقی بچا ہے،غزہ کی جنگ طولانی ہونے میں نتن یاہو کے کردار کا انکشاف ہوا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے سابق اعلی عہدیدادر نیتزان آلون نے سات اکتوبر کے حملوں کے موضوع پرایک آن لائن نشست میں کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کی پہلے ہی موافقت کرکے، زیادہ تعداد میں اپنے جنگی قیدیوں کو زندہ آزاد کراسکتا تھا۔
اس نے کہا کہ ہم جنگ مختصر کرکے سبھی اسرائیلی جنگی قیدیوں کو واپس لاسکتے تھے اور دونوں طرف کے ہزاروں لوگوں کی جان بچاسکتے تھے۔
اس نے کہا کہ اس (تاخیر) میں نتن یاہو کے سیاسی، نظریاتی اور اسٹریٹیجک اور شاید ذاتی رجحانات دخیل تھے۔



