غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے نئے وحشیانہ حملے میں ایک فلسطینی شہید اور 9 زخمی ہوگئے
غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے تازہ حملے میں ایک فلسطینی کے شہید اور نو کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
غزہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے آج اتوار کو جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے المواصی نامی علاقے اور الشاطی کیمپ پر حملہ کردیا ۔
ڈرون سے کئے جانے والے اس حملے میں متعدد فلسطینیوں کے شہید اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔
غزہ کے ناصراسپتال کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ غاصب صیہونی فوج کے اس حملے میں ایک فلسطینی شہید ہوگیا۔
غزہ کے دیگر اسپتالوں نے بھی بتایا ہے کہ اس حملے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد اسپتال پہنچائے جاچکے ہیں۔



