امارات سے 15,000 پاکستانی ڈی پورٹ

2.jpg

2.jpg

الجزیرہ نے رپورٹ کیا ہے کہ اماراتی حکام نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ و اسرائیل کی جنگ میں اپنے مرکزی کردار کے تحت، 15 ہزار پاکستانی کارکنوں اور تکنیکی ماہرین کو بھی ملک بدر کر دیا ہے۔ الجزیرہ کے ای مجلے (مرآة الجزیره) کا کہنا ہے کہ ان افراد کو ان کی گرفتاری کے بعد فرد جرم عائد کئے بغیر کچھ ہی عرصے میں متحدہ عرب امارات سے بے دخل کر دیا گیا اور انہیں اپنی قانونی حیثیت کا تعین کرنے کا موقع تک بھی نہ دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ گرفتاریاں، کام کے دوران یا سکیورٹی سمن کے ذریعے طلب کرتے ہوئے انجام دی گئیں جس کے بعد حراست میں لئے گئے افراد کو مختلف حراستی مراکز میں منتقل کیا گیا اور آخر کار خصوصی مراکز میں منتقل کرتے ہوئے ان کی اپنے ملک روانگی کا عمل، تیزی کے ساتھ انجام دیا گیا۔ مقامی خبر رساں ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک بدر کئے جانے والے پاکستانی شہریوں میں ملازمین اور پیشہ ور افراد بھی شامل ہیں کہ جو برس ہا برس سے متحدہ عرب امارات میں مقیم تھے جبکہ انہیں اس حال میں ملک بدر کیا گیا کہ اُنہیں، متحدہ عرب امارات میں موجود اپنی جائیداد و اثاثوں تک رسائی بھی حاصل نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے