ملک میں دو ماہ کے دوران کچھ بھی ہوسکتا ہے، منظوروسان کی پیش گوئی

2681297-manzoorwasan-1723018110-184-640x480.jpg

کراچی: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے سیاستدانوں، پی ٹی آئی اور دیگر سے متعلق بڑی پیش گوئیاں کردیں۔

منظوروسان نے پیش گوئی کی کہ ملک میں دو یا ڈھائی ماہ کے دوران کچھ بھی ہوسکتا ہے، اچھے دن نظر نہیں آرہے، مستقبل قریب میں عدلیہ،اداروں اورسیاستدانوں کے درمیان محاذ آرائی بڑھ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کے لئے آنے والے دن اچھے نظر نہیں آرہے، سیاستدان لڑائی کی بجائے جمہوریت کی بقا کا سوچیں، سیاستدان خوش فہمی میں نہ رہیں انکے لئے حالات اچھے نہیں، ممکن ہے کہ قومی اسمبلی تحلیل ہوجائے اور کیئر ٹیکر حکومت بھی آسکتی ہے۔

منظوروسان کا کہنا تھا کہ مجھے محسوس ہورہا ہے کہ کہیں دوبارہ نہ ملک میں بڑی صفائی ہوجائے، تحریک انصاف اور بانی پی ٹی آئی بند گلی میں پھنس چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والےعقلمندی سے بند گلی سے نکل سکتے ہیں،انکو اس حد نہیں جانا چاہیے جو واپسی کا راستہ بھی نہ ہو، عمران خان کو سمجھداری سے کام لینا چاہیے، عمران خان کو نیچے آنا ہی پڑیگا اورسوچ سمجھ کر فیصلے کریں، ہوسکتا ہے کہ آگے چل کرکے ایسا بھی وقت آئے گا کہ کوئی اس ملک کا وزیراعظم بننے کو تیار نہیں ہوگا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے