رو‎سی نائب وزیر اعظم : ایران کے ساتھ تجارت میں رواں عیسوی سال کے ابتدائی تین مہینے میں 48 فیصد اضافہ ہواہے

171208162_1.jpg

روس کے نائب وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ 2024 کے ابتدائی تین مہینے میں ایران کے ساتھ تجارت میں 48 فیصد اضافہ ہوا ہے

روس کے نائب وزیر اعظم الیکزنڈر نواک نے ماسکو میں، ایران کے وزیر پیٹرولیئم سے جو ایران روس مشترکہ اقتصادی کمیشن کی ایرانی ٹیم کے سربراہ بھی ہیں،ملاقات میں یہ بات کہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ روس کے نائب وزیر اعظم الیکزنڈر نواک گزشتہ تین سال سے ایران روس مشترکہ اقتصادی کمیشن کی روسی ٹیم کے سربراہ ہیں ۔

انھوں نے ماسکو میں ایران کے وزیر پیٹرولیئم اور ایران روس مشترکہ اقتصادی کمیشن کی ایرانی ٹیم کے سربراہ جواد اوجی سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی روابط کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا۔

انھوں نے کہا کہ 2024 کے ابتدائی تین مہینوں کی کارکردگی سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں ملکوں کی تجارت میں خاطرخواہ پیشرفت ہوئی ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے