پیٹرول اور ڈیزل مزید سستا ہونے کا امکان

petrol-3-1.jpg

یکم جون سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث فی لیٹر پیٹرول 4 روپے سستا ہوسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی ساڑھے 3 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے تاہم قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے جس کا اعلان 31 مئی کو کیا جائے گا۔واضح رہے کہ 15 مئی کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روز کے لیے نمایاں کمی کی گئی تھی۔

وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 39 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے