ایک امریکی سینیٹرنے صیہونی حکومت سے غزہ کے لئے امداد کا راستہ فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے
امریکی سینیٹر برایان شاٹز نے اسرائیل سے، غزہ کے لئے سردیوں سے بچنے کے وسائل اور دیگر امدادی سامان کی ترسیل فوری طور پر آزاد کرنے کا مطالبہ کیا ہے
سینیٹر برایان شاٹز نے خبردار کیا ہے کہ موسم سرما شروع ہوچکا ہے اور سردیوں سے بچاؤ کے وسائل غزہ پہنچانے میں تاخیر سے فلسطینی عوام کی مشکلات شدید تر ہوجائيں گی۔
انھوں نے غزہ میں زندگی بچانے کے وسائل اور بلڈنگ میٹریل کی ترسیل کا راستہ بلاتاخیر کھولے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
انھوں نے غزہ کی صورتحال کو المناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے ایندھن اور دیگر ضروری امداد کا راستہ بند کرکے غزہ میں امداد رسانی دشوار کردی ہے۔
سینیٹر برایان شاٹز نے کہا ہے کہ غزہ کے لوگوں کی زندگی بچائی جاسکتی ہے اور اس کے لئے فوری اقدام کی ضرورت ہے۔



