ایران اور ترکیہ کے صدور کی ملاقات، دوجانبہ اور علاقائی روابط کے استحکام کی تاکید
ایران اور ترکیہ کے صدور نے دو جانبہ اور علاقائی روابط کے استحکام کی ضرورت پر زور دیا ہے
ترکیہ میں موسمیاتی تغیرات کے موضوع پر اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر صدر ایران نے اپنے ترکیہ کے ہم منصب سے ملاقات میں دو جانبہ روابط اور اہم ترین علاقائی وبین الاقوامی مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔
ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور رجب طیب اردوغان نے اس ملاقات میں ایران اور ترکیہ کے تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی روابط کی اہمیت اور دونوں ملکوں کے عوام کےگہرے رشتوں کی اہمیت پر زور دیا اور سیاسی، اقتصادی اور تجارتی سمیت سبھی میدانوں میں باہمی روابط میں زیادہ سے زیادہ فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔
ایران اور ترکیہ کے صدور نے علاقے کے حالات اور خطے میں میں امن و استحکام کے تحفظ اور پائیدار سلامتی کے لئے علاقائی ملکوں کے تعاون کی تقویت اتفاق کیا۔



