◷

عالمی کشتی مقابلے میں ایران کی جیت

28 اکتوبر 2026

عالمی کشتی مقابلے میں ایران کی جیت، ورلڈ ریسلنگ یونین کی قدردانی

ورلڈ ریسلنگ یونین نے کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایران کی جیت کو ایرانی پہلوانوں کی حکمرانی سے تعبیر کیا ہے

 ورلڈ ریسلنگ یونین نے قزاقستان کے شہر آستانہ میں 2026 کےعالمی گریکو رومن کشتی مقابلے ایران کی چیپمئن شپ پر ختم ہونے کی خبردی ہے۔

ورلڈ ریسلنگ یونین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران کے گریکو رومن کشتی کے پہلوانوں نے 192 پوائنٹ حاصل کرکے، اپنے رقیبوں سے بہت زیادہ فاصلے کے ساتھ  چیمپئن شپ اور رینکنگ میں پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی۔   

 ایران کی قومی گریکو رومن ریسلنگ ٹیم نے عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن ایسی حالت میں حاصل کی ہے کہ اس نے  دس مقابلوں میں نو تمغے حاصل کئے اور اس کے سات پہلوان فائنل میں پہنچے۔

 قابل ذکر ہے کہ ایران نے  پہلی پوزیشن 192 پوائنٹ کے ساتھ حاصل کی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی جمہوریہ آذربائیجان کی ٹیم نے 104 اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ازبکستان ٹیم نے 80 پوائنٹ حاصل کئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے