ناگویا پیرا ایشین گیمز: پیرا تائیکوانڈو میں ایران کے دو سونے کے تمغے
ناگویا پیرا ایشین گیمز میں ایران نے تائیکوانڈو میں سونے کے دو تمغے حاصل کرلئے
جاپان کے شہر ناگویا میں جاری پیرا ایشین گیمز میں ایران کے دو پیرا تائیکوانڈو کھلاڑیوں نے دو الگ الگ وزن کے مقابلوں میں اپنے حریفوں کو شکست دے کر سونے کے تمغے حاصل کرلئے۔
پیرا ایشین گیمز کے تیسرے دن، پیرا تائیکوانڈو کی K-44 کیٹیگری میں، علی رضا بخت نے 80 کلووزن سے کم کے فائنل مقابلے میں جنوبی کوریا کے حریف کو 2-0 سے شکست دے کر سونے کا تمغہ حاصل کیا۔
اسی طرح پیرا تائیکوانڈو کی K-44 کیٹیگری میں ہی 80 کلو سے زائد وزن کے فائنل مقابلے میں، ایران کے پیرا تائیکوانڈو حامد حق شناس نے بھی اپنے ازبکستان کے حریف کو دو زیرو سے ہراکر سونے کا تمغہ حاصل کرلیا۔



