امریکا جارحیت ختم کرنے کی حقیقی خواہش دکھائے، امریکا کے امن کے خلوص پر اعتبار نہیں: ایران
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں آگے کا راستہ تبھی نکل سکتا ہے جب امریکی حکومت واقعتاً تسلیم کر لے کہ اس کے پاس معاملے کا کوئی فوجی حل موجود نہیں۔
برطانوی اخبار فائنانشل ٹائمز میں اپنے ایک مضمون میں انہوں نے لکھا کہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کے موقعے پر انہوں نے جو ملاقاتیں کیں ان میں ایک پیغام واضح تھا کہ ایران امریکا کے ساتھ ایک منصفانہ اور آبرومندانہ سمجھوتہ چاہتا ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ نے کہا امریکا جارحیت ختم کرنے کی حقیقی خواہش دکھائے، ایران پرامن تصفیے اور اپنے دفاع کے لیے تیار ہے۔ ایران کو امریکی حکومت کے امن کے خلوص پر اعتبار نہیں، مذاکرات کے دوران امریکا نے ایران پر بمباری کی، سمجھوتے پر دستخط کے بعد ایران پر تیسری مرتبہ حملہ ہوا۔



