ایران اور مصر کے وزرائے خارجہ نے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے
اسلامی جمہوریہ ایران اور مصرکے وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور بدر عبدالعاطی نے آج منگل کو ٹیلیفون پر خطے کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
ایران اور مصر کے وزرائے خارجہ نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں خاص طور پر یمن کی صورتحال کا جائزہ لیا اور علاقے میں کشیدگی کم کرنے کے لئے سفارتی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔



