◷

جرمن وزیر دفاع ،امریکا کے اندر شدید سیاسی دباؤ

15 اکتوبر 2026

جرمن وزیر دفاع: روس کے ساتھ معاہدہ ٹرمپ کے سامنے بند گلی کا ثبوت

جرمن وزیر دفاع نے امریکی صدر کی جانب سے روس کے ساتھ ڈیزل کی فراہمی کے معاہدے کو ان پر داخلی سیاسی دباؤ کی علامت قرار دیتے ہوئے پیش گوئی کی کہ اس اقدام کا نتیجہ الٹا ہوگا۔

جرمن وزیر دفاع بورس پستوریئس کا کہنا ہے کہ روس کے سلسلے میں ٹرمپ کے حالیہ موقف میں تبدیلی امریکا کے اندر شدید سیاسی دباؤ کا نتیجہ ہے۔

پستوریئس نے برلن میں ایک کانفرنس میں کہا کہ ٹرمپ امریکی وسط مدتی انتخابات سے چند ہفتے قبل دیوار سے پیٹھ لگا کر کھڑے ہیں۔

جرمن وزیر دفاع نے مزید کہا: تاریخ ظاہر کرتی ہے کہ جب بھی ملک کے اندر رہنماؤں پر دباؤ ڈالا جاتا ہے، وہ خارجہ پالیسی کے ذریعے اپنی مشکل صورتحال سے نکلنے کا راستہ تلاش کرتے ہیں۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ٹرمپ کے اقدام کا نتیجہ الٹا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے