ایران نے امریکہ کے شہر لاس وگاس میں ہونے والے ریسلنگ کے مقابلوں میں 3 گولڈ میڈل حاصل کرکے عالمی چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔
ایران کی 23 سال سے کم عمر کی قومی گریکو رومن کشتی ٹیم نے 3 گولڈ میڈل اور 2 برونز میڈل جیتے اور 119 پوائنٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی۔
ایرانی قومی ٹیم کے لیے عرفان جارکانی نے 63 کلوگرام وزن میں، ابوالفضل محمودی نے 82 کلوگرام وزن میں اور یاسین یزدی نے 87 کلوگرام وزن میں گولڈ میڈل حاصل جیتے جبکہ 67 کلوگرام وزن میں محمد کمالی اور 97 کلوگرام وزن میں محمد ہادی سیدی نے ایک ایک برونز میڈل حاصل کیا۔
عالمی گریکو رومن ریسلنگ انڈر 23 چیمپئن شپ کے مقابلے 12 سے 14 اکتوبر امریکہ کے شہر لاس ویگاس کی میزبانی میں منعقد ہوئے۔
قزاقستان اور روس کی ٹیمیں دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔



