◷

ایران کی خطےکے ممالک کو وارننگ

13 اکتوبر 2026

امریکا پر مسلسل بھروسا کرنےکی بھاری قیمت چکانا پڑےگی، ایران کی خطےکے ممالک کو وارننگ

 ایک بیان میں ایرانی فوج کے سینئر ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے خطے کے ممالک پر زور دیا کہ وہ امریکا کے غیر مؤثر حفاظتی حصار پر انحصار ترک کر دیں، امریکا پر مسلسل بھروسا کرنےکی انہیں بھاری قیمت چکانا پڑےگی۔

بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی کا کہنا تھا کہ امریکا مغربی ایشیا (مشرق وسطیٰ) میں اپنی ہی پیدا کردہ دلدل میں مزید دھنستا جا رہا ہے اور اس سے نکلنےکے لیے ایندھن کی اسمگلنگ کا سہارا لے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک کو اپنے تجربات سے سبق سیکھنا چاہیے اور ٹرمپ اور نیتن یاہو کی بوسیدہ رسی پر بھروسا کرکے خود کو ہلاکت کے گڑھے میں نہیں دھکیلنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے