تم ایرانیوں کے سامنے گھٹنے ٹیکوگے: امریکی وزیرخارجہ کے دعوے پر ایرانی اسپیکر کا ردعمل
ایران کے اسپیکر ڈاکٹر قالیباف نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ تمہیں ایک بار پھر ایرانیوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پڑیں گے
اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے ایکس پر ایک پیغام جاری کرکے امریکی وزیرخارجہ کو خبردار کیا ہے کہ جو لوگ سکندر کی میراث کی بات کرتے ہیں، وہ رومی سلطان والریان (Valerian) کے انجام سے دوچار ہوں گے؛ تم گھٹنے ٹیکو گے!”
انھوں نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ تاریخ میں ایرانیوں نے ان لوگوں کا سامنا کیا ہے جو خود کو دنیا کا حاکم کہتے تھے اور پرانی تہذیب تمدن کو مٹانے کی کوشش کررہے تھے۔
ڈاکٹر قالیباف نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ” وہ آگ اور شعلوں کے ساتھ آئے لیکن گردوخاک اور ذلت وخواری کے ساتھ واپس گئے۔”
ایران کے اسپیکر نے لکھا ہے کہ ” جو سکندر کی میراث کی فکر میں ہیں، وہ والریان کے انجام سے دوچار ہوں گے؛ تم گھٹنے ٹیکوگے!”



