◷

آبنائے ہرمز،سپر ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکراگیا

11 اکتوبر 2026

آبنائے ہرمز میں قواعد کی خلاف ورزی کرنے والا سپر ٹینکر آگ میں جل رہا ہے: سپاہ پاسداران کا اعلان

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر مجاز راستے کے ذریعے آبنائے ہرمز عبور کرنے والے ایک سپر ٹینکر میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد آگ بھڑک اٹھی ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ہفتہ  10 ا کتوبر 2026 کو جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ "خام تیل سے لدا ایک سپر ٹینکر، جو آبنائے ہرمز کے غیر مجاز راستے سے نکلنے کی کوشش کر رہا تھا، ایک خطرناک بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا اور شدید دھماکے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ سپر ٹینکر، جس نے اپنا نیویگیشن اور پوزیشننگ سسٹم بند کر رکھا تھا بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد آگ میں جل رہا ہے اور ساحلی علاقوں سے اس کا بخوبی مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔

بیان میں خبردار کیا گيا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قوانین اور ضابطوں کو نظر انداز کرنے  کی کوشش کرنے والے ہر بحری جہاز کو آخر کار اسی طرح کے انجام سے دوچار ہونا پڑے گا۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے