◷

طبی شعبے میں پابندیاں اور دھمکیاں ناکام

8 اکتوبر 2026

 ایران کے محکمہ جوہری توانائی کے سربراہ نے کہا ہے کہ پابندیاں اور دھمکیاں،حفظان صحت کے شعبے میں ایٹمی پیشرفت روکنے میں ناکام  رہی ہیں

ایران کے محکمہ جوہری توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے جمعرات 8 اکتوبرکو بچوں ميں کینسر کی تشخیص اور علاج کے پہلے یونیورسٹی سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں حفظان صحت کے میدان میں جوہری توانائی سے استفادے اور پیشرفت پر روشنی ڈالی ۔

انھوں نے کہا کہ ہمارا افتخار یہ ہے کہ تمام تر دباؤ، پابندیوں، دھمکیوں اورپر امن جوہری صنعت کے مراکز پر حملوں کے باوجود ہم نے میڈیکل اور فوڈ سیکورٹی کے میدان میں پیشرفت جاری رکھی ہے۔

محمد اسلامی نے کہا کہ ایران ان پہلے ملکوں میں ہے جنھوں نے معالجاتی نظام میں الفا ڈرگس کو شامل کیا آورآج ان دواؤں میں امریکا سے رقابت کررہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ ملک کے طبی شعبے اور ایٹمی صنعت کے محققین کا ایک قابل فخر کارنامہ ہے۔

 ایران کے محکمہ جوہری توانائی کے سربراہ نے  طبی شعبے میں ایٹمی پیشرفت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 2021 ميں ملک میں گاماریز کے کل چار مراکز تھے لیکن آج ان کی تعداد بڑھ گئی ہے اور رواں ایرانی سال کے اختتام تک 20 سے عبورکرجائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے