ایرانی فوج کے ڈپٹی کمانڈر نے ایران کی مسلح افواج کی مکمل آمادگی اور چوکسی کا اعلان کیا ہے۔
ایرانی فوج کے ڈپٹی کماںڈر بریگيڈیئرمحمد حسین دادرس نے جمعرات 8 اکتوبر کو ڈیفنس مینیجمنٹ یونیورسٹی کی ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ اس وقت ایران کی مسلح افواج ہر زمانے سے زیادہ آمادگی کی حالت میں ہیں۔
انھوں نے کہا کہ آج ہمیں ایسے دشمن کا سامنا ہے جو خود کو دنیا کا حاکم سمجھتا ہے اور اپنے منحوس اہداف کے حصول کے لئے بے گناہوں اور معصوم بچوں کے قتل عام میں کوئی عار محسوس نہیں کرتا۔
ایرانی فوج کے ڈپٹی کمانڈرنے کہا کہ اس کی اس شیطانی فکر کے نتیجے میں غزہ میں ہزاروں بے گناہ بچوں اور اسی طرح ایران کے شہر میناب کے پرائمری اسکول کو بچوں کا قتل عام کردیا گیا۔
بریگیڈیئر دادرس نے علاقے کے بعض ملکوں کے پاس جدید ترین دفاعی وسائل ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صرف جدید ترین جںگی وسائل سے طاقت اور عزت حاصل نہیں ہوتی۔
انھوں نے کہا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ سامراجی طاقتوں کے سربراہان، علاقے کے بعض ملکوں کو دودھ دینے والی گائے کے نام سے مخاطب کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کی حمایت کے بغیر وہ ایک ہفتے بھی اپنا دفاع نہیں کرسکتے۔



