ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی حکام کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ عوام کو ہمیشہ دھوکہ نہیں دے سکتے
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایران کے ساتھ جنگ میں فوجی فضائی شعبے میں امریکا کو پہنچنے والے نقصانات کے بارے میں امریکی کانگریس کی نئی تحقیقاتی رپورٹ کے بعد امریکی حکام کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ تم ہمیشہ عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے۔
امریکی کانگریس کے تحقیقاتی مرکز نے اپنی نئی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی فوج کی سینٹرل کمان، سینٹ کام نے ایران سے جنگ میں فوج کے فضائی شعبے میں (جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹروں، ڈرون طیاروں اورفضائی دفاع کے وسائل کو) پہنچنے والے نقصانات کوچھپایا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی کانگریس کی اس رپورٹ پر اپنے ردعمل میں ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ مئی میں امریکی کانگریس کے تحقیقاتی سینٹر نے اعتراف کیا تھا کہ ایران کی مسلح افواج نے امریکا کے 42 جنگی طیارے، فضائی بیڑے سے باہر کردیئے، جن کی تعداد اب 81 ہوگئی ہے۔
انھوں نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ایران کی مسلح افواج کی کی جوابی کارروائیوں میں بیکار ہوجانے والے امریکا کے جنگی طیاروں کی حقیقی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔
سید عباس عراقچی نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ” سینٹ کام امریکی سینیٹر کو اس ایئر بیس کے معائنے کی اجازت نہیں دیتی، جس کے بارے میں اس کا دعویٰ ہے کہ حالات بالکل نارمل ہیں۔
انھوں نے امریکی حکام کو مخاطب کرکے لکھا ہے کہ” ہمیشہ عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے۔ "



