متحدہ عرب امارات کے ایک ذریعے نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو فلائی دبئی کے حادثے سے سیاسی فائدہ اٹھا رہے ہیں
صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت کے ایک قریبی ذریعےنے فلائی دبئی کے حادثے کے بارے میں صیہونی حکام کے طرزعمل اور پروپیگنڈے پر سخت تنقید کی ہے۔
اس ذریعے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم اس حادثے سے انتخابات میں سیاسی فائدہ اٹھارہے ہيں۔
انھوں نے کہا کہ ابوظبی بحران کے حل میں تعاون کررہا ہے اور اس نے پروازوں میں زیادہ سیکورٹی تدابیرکی بھی موافقت کی ہے لیکن تل ابیب خلل اندازی اور رکاوٹیں ڈال کر پروازوں کی بحالی میں مشکلات کھڑی کررہا ہے۔



