◷

ایرانی قائم مقام وزیر دفاع کا امریکہ کو انتباہ

2 اکتوبر 2026

میدان جنگ میں ایرانی طاقت، اقدامات کا مشاہدہ اور اس کے سیاسی اثرات کا مزہ بھی چکھیں گے۔ : قائم مقام وزیر دفاع کا امریکہ کو انتباہ

قائم مقام وزیر دفاع نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کہا ہے کہ دفاعی صنعت کی تباہی کا دعویٰ کرنے سے حقائق نہیں بدل سکتے، بلکہ آپ میدان جنگ میں ایرانی طاقت اور اقدامات کا جلد مشاہدہ کریں گے۔

قائم مقام وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل سید مجید ابن الرضا نے انٹرنیٹ پر اپنے اکاؤنٹ پر لکھا کہ وائٹ ہاؤس میں کی الجھنوں کو خیالی جنگی ڈراموں سے نہ چھپائیں۔ رائے عامہ کے دباؤ، افواج کی تھکن اور جنگی اخراجات میں اضافے نے تمہارا سارا حساب کتاب الٹ کر رکھ دیا ہے۔

بریگیڈیئر جنرل سید مجید ابن الرضا مزید کہا کہ دفاعی صنعت کی تباہی کا دعویٰ کرنے سے کچھ نہیں بدلے گا۔ آپ میدان جنگ میں ایرانی طاقت اور اقدامات کا مشاہدہ اور اس کے سیاسی اثرات کا مزہ بھی چکھیں گے۔  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے