◷

4اکتوبر پی ٹی آی لانگ مارچ

3 اکتوبر 2026

4 اکتوبر کو لانگ مارچ دھوم دھام سے نکلےگا، ساؤتھ ریجن کے غیرت مند پشتون لاکھوں کی تعداد میں نکلیں گے: سہیل آفریدی
 

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں فنڈ ریزنگ کے موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب سے فنڈ ریزنگ کا آغاز کیا ہے تو اب تک 4 کروڑ روپے سے زائد رقم جمع ہو چکی ہے، فنڈ ریزنگ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، فنڈ ریزنگ مہم کل بھی جاری رہےگی۔

سہیل آفریدی نے کہا 4 اکتوبر کو گنڈی چوک لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کریں گے، 6 اکتوبر رات کو متنی ( پشاور ) پہنچیں گے، آج رات پلان دے دیا جائے گا۔

سہیل آفریدی بولے 4 اکتوبر کو لانگ مارچ دھوم دھام سے نکلے گا، ساؤتھ ریجن کے غیرت مند پشتون لاکھوں کی تعداد میں نکلیں گے، یہ صرف عمران خان کی رہائی کی بات نہیں بلکہ نوجوانوں کے مستقبل، امن اور ترقی کی بات ہے۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا 4 تاریخ کو پوری دنیا کو پیغام دیں گے کہ یہ غیرت مند پشتون عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں،  ساؤتھ ریجن کے غیرت مند پشتون نکلیں اور حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دیں، یہ جنگ عوام نے خود لڑنی ہے، عوام نے گھروں سے تیار ہو کر نکلنا ہے، جو ظلم کر رہا ہے ہم نے اس ظالم کے خلاف لڑنا ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا ہم نے حق کا علم بلند کرنا ہے، پُر امن رہنا ہے اور کسی کو انتشار نہیں کرنے دینا، اس بار جیت نوجوانوں کی ہوگی، عام عوام کی جیت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے