◷

ایران کے خلاف جنگ کے مالیاتی اثرات

1 اکتوبر 2026

ایران کے خلاف جنگ کے اثرات مالیاتی منڈیوں تک پھیل سکتے ہیں: بینک آف انگلینڈ کا انتباہ

بینک آف انگلینڈ نے خبردار کیا ہے کہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں شدت اور ایران کے خلاف امریکی جنگ کے بعد توانائی کی قیمتوں میں اضافے نے ملک کی مالیاتی منڈیوں میں عدم استحکام اور شدید اتار چڑھاؤ کے خدشات میں اضافہ کردیا ہے۔

بینک آف انگلینڈ کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے بدھ (29 اکتوبر 2021) کو اپنے تازہ ترین جائزے میں کہا ہے کہ موسم گرما کے آغاز سے مالیاتی منڈیوں کے حالات مزید سخت ہو گئے ہیں اور ایک ساتھ کئی اقتصادی جھٹکے لگنے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

ادارے نے توانائی کی قیمتوں، حکومتی قرضے لینے رجحانات میں اضافے اور ٹیکنالوجی کے شعبے پر پڑنے والے قرضوں کے بوجھ کو مارکیٹوں پر دباؤ ڈالنے والے اہم ترین عوامل قرار دیا ہے۔

رپورٹ میں بینک آف انگلینڈ نے اس بات پر زور دیا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ جاری رہنے اور تیل، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عالمی معیشت پر زبردست دباؤ آرہا ہے۔

قیمتوں میں یہ اضافہ ایک طرف تو گھریلو صارفین اور کمپنیوں کے اخراجات میں اضافہ  کر رہا ہے اور دوسری طرف مہنگائی میں شدت پیدا کر کے شرح سود کے بلند رہنے کا امکان  بڑھا رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے جاری رہنے سے برطانوی حکومت، کمپنیوں اور عام لوگوں پر دباؤ پڑے گا اور مالیاتی منڈیوں میں مزید شدید اتار چڑھاؤ کا خطرہ پیدا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے