دشمن کے حملوں نے دارالحکومت کی سلامتی کو متاثر نہیں کیا: کمانڈر سپاہ پاسداران
محمد رسول اللہ (ص) بریگيڈ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ تہران میں سپاہ پاسداران کے مراکز پر دشمن کے حملوں کے باوجود دارالحکومت کی سلامتی میں خلل نہیں۔
بریگیڈیئر جنرل حسن حسن زادہ نے حالیہ مسلط کردہ جنگ کے شہداء اور سابق فوجیوں کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کے ہاتھوں شہید ہونے والے ایران کے فوجی کمانڈروں، سائنسدانوں، طلباء اور مظلوم اور طاقتور عوام کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ دشمن کا خیال تھا کہ وہ تین سے چار دن کے اندر برق رفتاری کے ساتھ حملہ کرکے ایران کو تباہ کردے گا لیکن فوج اور سیکورٹی فورسز نے ملک سلامتی کو پوری طرح برقرار رکھا۔
بریگیڈیئر جنرل حسن حسن زادہ نے کہا کہ دشمن 216 دنوں سے دلدل میں پھنسا ہوا ہے جس سے نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔



