◷

ترجمان سپاہ پاسداران: خود ساختہ کامیابی کا تخیلاتی ڈرامہ

25 ستمبر 2026

کوئی بھی باشعور انسان پائلٹ کی بازیابی سے متعلق امریکی بیانیے کو تسلیم نہیں کرتا: ترجمان سپاہ پاسداران

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان نے ایران اپنے ایک پائلٹ کی بازیابی سے متعلق امریکی بیانئے کو خود ساختہ کامیابی کا تخیلاتی ڈرامہ قرار دیا ہے۔

 بدھ کے روز خبرنگار سےگفتگو کرتے ہوئے سپاہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان نے ایران میں اپنے پائلٹ کی بازیابی کے حوالے سے امریکی بیانیے کو "ہالی ووڈ طرز” کی کامیابیوں کا خود ساختہ ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا: "کوئی بھی باشعور ذہن ان کے اس بیان کو تسلیم نہیں کرتا۔

ایران میں اپنے ایک پائلٹ کی بازیابی سے متعلق امریکی میڈیا کی رپورٹس پر خبر نگار سے گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہا کہ "امریکی اس قسم  ڈرامے بازی کے عادی ہیں اور اس سے پہلے بھی کئی بار اس طرح کے ڈرامے رچا چکے ہیں۔     

انہوں نے کہا کہ درحقیقت، اس قسم کے ہالی ووڈ طرز کے پروپیگنڈے کے ذریعے کامیابیاں گھڑنا امریکیوں کی پرانی عادت ہے اور وہ حالیہ جنگ اور اس سے پہلے کی جنگوں بھی اس طرح کا پروپکنڈا کرتے رہے ہیں۔    سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان نے کہا کہ "حقیقت یہ ہے کہ ہم نے امریکی لڑاکا طیارے کو نشانہ بنایا اور وہ گر کر تباہ ہو گیا۔ امریکی پائلٹ کا یہ بیان کہ وہ 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرا اور زندہ بچ گیا—جبکہ اس کا پیراشوٹ نہیں کھلا تھا اسے کوئی بھی باشعور ذہن تسلیم نہیں کر سکتا۔

 انہوں نے کہا کہ اتنی بلندی اور رفتار پر، اور پائلٹ کے جسمانی وزن کے ساتھ پیراشوٹ اور دیگر معیاری سازوسامان کے وزن کو ملا کر دیکھا جائے تو پائلٹ کی کمر ہی ٹوٹ جاتی! یہ نہ تو قابلِ یقین ہے اور نہ ہی ممکن؛ یہ سراسر ہالی ووڈ جیسا اور خیالی قصہ ہے۔

اس سوال پر کہ امریکہ ایسا کیوں کر رہا ہے، بریگیڈیئر جنرل محبی نے کہا کہ امریکہ کامیابیاں گھڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔ وہ اپنے اتحادیوں اور اندرونی حریفوں اور سیاسی دھڑوں، دونوں کی جانب سے شدید دباؤ کا شکار ہے۔

 سپاہ پاسداران کے ترجمان نے کہا کہ اس جنگ پر اربوں ڈالر خرچ کرنے کے باوجود امریکہ کو شکست اور ذلت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اسی وجہ سے، مختلف سیاسی دھڑے اس جنگ کی کامیابی کے بارے میں جواب کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

 انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ اپنی نئی طاقت کا تاثر پیش کرنا چاہتے ہیں—یہ دکھانے کے لیے کہ اگر ان کا کوئی پائلٹ ایسی مشکل صورتحال میں پھنس جائے تو وہ اسے بچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بریگیڈیئر جنرل محبی نے کہا کہ منصف مزاج عالمی تجزیہ کاروں کو چاہیے کہ وہ امریکہ سے مطالبہ کریں کہ وہ اسی صلاحیت کو آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کے لیے بھی آزمائے۔

انہوں نے امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو توانائی آپ اس وقت ایک پائلٹ کی بازیابی کی تشہیر پر صرف کر رہے ہیں، اسے آبنائے ہرمز کے کھلے ہونے کو ثابت کرنے پر کیوں نہیں لگاتے؟

 سپاہ پاسداران کے ترجمان نے مزید کہا: آخرکار، امریکہ ان اقدامات سے صرف اپنی ہی جگ ہنسائی کا باعث بن رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویڈیوز سے امریکیوں کو یقیناً کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ اور نہ ہی یہ عوام یا ان کے اتحادیوں کی نظروں میں ان کی طاقت کے تاثر کو بحال کرپائيں گي بلکہ ان کی جگ ہنسائي کا باعث بنیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے