◷

ٹرمپ :چین کی جانب سے ایران کی مدد ناقابل قبول ہے

26 ستمبر 2026

چین کی جانب سے کسی بھی حوالے سے ایران کی مدد ناقابل قبول ہے: ٹرمپ کا چینی ہم منصب کو پیغام

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ سے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران واضح کیا کہ چین کی جانب سے ایران کی مدد ناقابل قبول ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق چین میں امریکی سفیر ڈیوڈ پرڈیو نے امریکی میڈیا سی این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ واشنگٹن نے کئی ہفتے قبل بھی بیجنگ کو اس حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے چین پر واضح کیا ہے کہ ایران کو براہ راست یا بالواسطہ کسی بھی قسم کی مدد، خواہ وہ انٹیلی جنس، پرزہ جات یا فوجی سازوسامان کی فراہمی ہو، مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔ سفیر کے مطابق صدر ٹرمپ نے جمعرات کو ہونے والی ملاقات میں بھی یہ مؤقف دہرایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے