◷

پاک فوج کی جوابی کارروائی

24 ستمبر 2026

پاک فوج کی افغانستان میں 10 مقامات پر جوابی کارروائی، دہشتگردوں کا انفرااسٹرکچر تباہ

دہشتگردوں کے ٹھکانوں، ڈرون لانچنگ اور ذخیرہ کے مقامات کو بھی مکمل طور پر تباہ کردیا گیا، وزیر اطلاعات

پاک فوج نے افغانستان میں 10 مقامات پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کا انفرااسٹرکچر تباہ کردیا۔

آپریشن غضب للحق  کے تحت پاک فوج نے انتہائی درست فضائی اور ڈرون کارروائیوں کے ذریعے افغان طالبان حکومت کے زیرکنٹرول علاقوں میں 10 مختلف مقامات پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور ان کے معاون انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے سماجی رابطوں کے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر تفصیلات میں بتایا کہ ان کارروائیوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے علاوہ ڈرون لانچ کرنے اور انہیں ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال ہونے والے مقامات کو بھی مکمل طور پر تباہ کردیا گیا۔

جاری کردہ ویڈیو کلپ میں ان فضائی اور ڈرون حملوں کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے