پی ٹی آئی لانگ مارچ: پنجاب حکومت نے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کیلئے وفاق کو خط لکھ دیا
پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیش نظر صوبے میں فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لیے وفاق کو خط لکھ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی لانگ مارچ کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات جاری ہیں اور پنجاب حکومت نے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لیے وفاق کو خط لکھا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ محکمہ داخلہ نے راولپنڈی، اٹک، جہلم اور میانوالی میں رینجرز کی تعیناتی کی درخواست کی ہے جب کہ صوبائی حکومت نے راولپنڈی میں بھی فوج کی تعیناتی بھی مانگی ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تعیناتی کی درخواست کی ہے، خط میں فوج اور رینجرز کی تعیناتی 5 اکتوبر تک مانگی گئی ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔



